ملتان ( سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کا سب سے بڑاجناح پارک شاہ رکن عالم کالونی عوام کے لیےکھول دیا گیا، پارک کئی روز سے بند تھا اور اب عوام کے فرمائش پر کھول دیا گیا ہے، جیسے ہی جناح پارک کھلنے کی اطلاع ملی تو عوام جوق در جوق پارک میں پہنچ گئے،اس موقع پر عوام کیخوشی کاکوئی ٹھکانہ نہ تھا،پارک میں آ ئے بچوں نے کہا کہ جناح پارک ان کا پسندیدہ پارک ہے، یہ جنوبی پنجاب کا سب سے بہترین اور بڑا پارک ہے، یہاں آکر سکون ملتا ہے، عوامی حلقوں نے کہا جناح پارک اب مزید خوبصورت بنا دیا گیا ہے، جھولے بھی مزید اپ گریڈ کر دیےگئے ہیں، پارک کھولے جانے پر کمشنر عامر کریم خان اور ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کے شکر گزار ہیں جب کہپارک کے ٹھیکیدارسید طارق شاہ بخاری کا کہنا ہے کہ جناح پارک کا انتظام پہلے سے بھی مزید بہتر بنا دیا ہے، جھولوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹس بھی موجود ہیں، عوام بلاخوف پارک کی سیرکریں اور بچوں کو بھی ساتھ لائیں۔