• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں نامعلوم افراد سبیل سے دس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقہ میں مسلح افراد نے شیراز سے نقدی اورموبائل فون چھین لیا جب کہ اسی تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے مہران سے نقدی چھین لی، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں جاوید کا موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا، تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں ممتاز کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میں قصور اور شہزاد سے مسلح افراد نے نقدی و موبائل فونز چھین لیے، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں نوید کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد شہزاد کے گھر سے نقدی اورزیورات لوٹ کر لے گئے، تھانہ صدر جلال پور کے علاقہ میں کاشف کا موبائل فون چوری کرلیاگیا، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں شعیب اور سہیل کے موبائل فون چوری کرلیے گیے، تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں یاسر کا موبائل فون چوری کرلیاگیا، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں رفیق سے نقدی چھین لی گئی جب کہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں نور کا موبائل فون چوری کرلیاگیا۔
ملتان سے مزید