• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈربی سٹی سینٹر، کار سے7 افراد کو کچلنے والے ملزم سے مشترکہ تحقیقات شروع

ڈربی سٹی سینٹر میں کار کے ساتھ ٹکر مار کر 7 افراد کو کچلنے والے مشتبہ زیر حراست ملزم سے ڈربی شائر پولیس اور کاؤنٹر ٹیرر ٹیم نے مشترکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ہفتے کے روز سیاہ رنگ کی ایک سیاہ کار پر سوار ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر چڑھائی کر دی تھی۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مشتبہ شخص ڈربی میں رہائش پذیر مگر اس کا تعلق ہندوستان سے بیان کیا جاتا ہے۔ وہ کئی سال سے برطانیہ میں مقیم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کو دہشت گردی کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا مگر لوگوں کو زخمی کرنے کا واقعہ معمولی نہیں لہٰذا اس کی باریک بینی سے تفتیش جاری ہے۔

سیکرٹری ایجوکیشن بریجٹ فلپسن کے مطابق اس معاملے سے ہوم سیکرٹری کو بھی پیش رفت سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حادثے کے فوری بعد پولیس نے پرائیڈ پارک کے قریب سے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید