دبئی (سبط عارف) ایران جنگ کے خاتمے کا مرکزی کردار، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ فیلڈ مارشل دنیا بھر کے میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہیں۔ ابوظبی سے شائع ہونے والے اخبار ’’دا نیشنل“ نے بھی ’’ٹرمپ کے فیورٹ فیلڈ مارشل“ کی ہیڈ لائن سجائی اور تبصرہ کیا۔تجزیہ کرتے ہوئے اخبار نے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بین الاقوامی شہرت میں اضافہ ہوا ہےپاکستان کے فوجی سربراہ عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں کو دنیا بھر میں بغور دیکھا جا رہا ہے پاکستان کی امن کوششوں نے پاکستانی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے کیونکہ وہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کر رہے ہیں جس نے توانائی کی سپلائی اور عالمی معیشت کو درہم برہم کر دیا ہے۔اخبار نے خصوصی طور پر فیورٹ فیلڈ مارشل کے نام سے شہرت پانے والے جنرل عاصم منیر کے بارے میں مزید لکھا کہ گزشتہ سال جون میں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل منیر کی میزبانی کی تھی اور انہیں "اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل" قرار دیا ہے۔اخبار نے سعودی عرب کی جانب سے فیلڈ مارشل کا ملنے والے فرسٹ کلاس کنگ عبدالعزیز میڈل ملنے کا بھی ذکر کیا۔تجزیہ کرتے ہوئے اخبار نے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل منیر کی بین الاقوامی شہرت میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں فوج کی کمان سنبھالنے سے پہلے ملک کی دو سب سے بااثر انٹیلی جنس ایجنسیوں، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلجنس کی سربراہی کرچکے ہیں۔اخبار نے لکھا ہے کہ گزشتہ سال مئی میں بھارت کے ساتھ چار روزہ فضائی جنگ کے بعد شہباز شریف کی حکومت نے انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ۔ اخبار مزید لکھتا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو پروموشن "ان کی شاندار عسکری قیادت، جرات اور بہادری، پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور دشمن کے خلاف جرات مندانہ دفاع کو یقینی بنانے" کے اعتراف کے طور پر دی گئی۔ابوظبی سے شائع ہونے والے اخبار نے امریکی صدر کے ٹروتھ سوشل پلیٹ پر جنرل عاصم منیر کے بارے میں تعریفی کلمات کا بھی تجزے میں شامل کیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ امریکی صدر، پاکستانی فوج کے سربراہ کو "بہت غیر معمولی آدمی" قرار دیتے ہیں۔