• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کا اجلاس ، متعدد سفارشات منظور

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی زیر صدارت کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کا 33 واں اجلاس آج سول سیکرٹریٹ لاہور کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق ،وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز صاحبان اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد مختلف محکموں کی جانب سے اہم قانونی، انتظامی اور پالیسی نوعیت کے معاملات سے متعلق سفارشات کا جائزہ تھا۔ اجلاس میں عوامی مفاد اور گورننس کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعدد سفارشات کی منظوری دی گئی جن میں پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ رولز 2025میں ترامیم، پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز رولز 2016 پر نظرثانی، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2007 میں مجوزہ ترامیم، اور پنجاب فلم سٹی اتھارٹی آرڈیننس 2026 جیسے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح نارووال میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سب کیمپس کو اپ گریڈ کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق رائے ہوا۔
لاہور سے مزید