کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی سینئر ، جونیئرسلیکشن کمیٹی، اور دونوں ٹیموں کے ٹیم آفیشلز کی تقرری کے حوالے سے شش و پنج میں مبتلا ہے، پی ایچ ایف دو رکنی کمیٹی اپنی سفارشات عبوری صدر کو بھیج چکی ہے، تاہم اس کا اعلان نہیں کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف پر من پسند افراد کو شامل کرانے کیلئے سیاسی دباؤ بھی ہے۔ سابق کپتان سمیع اللہ کو چیف سلیکٹر نامزد کیا گیا تھا۔ رواں ماہ شیڈولڈ قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے سلسلے میں صوبائی ایسوسی ایشنوں کو بھی ٹیموں کے انتخاب کیلئے مشکلات کاسامنا ہے، ایسوسی ایشنوں کے مطابق سلیکشن کمیٹیوں کے اعلان کے بعد ٹرائلز کا اعلان کیا جائےگا تاکہ قومی سلیکٹرز کو کھلاڑیوں کو جانچنے میں آسانی ہوسکے۔