• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی ثالثی، ارومچی میں پاک افغان جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع

اسلام آباد(نیوز ایجنسی ، جنگ نیوز) چین کے شہر  ارومچی میں  چین کی ثالثی میں  پاک افغان جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ، خطے میں قیام امن،کشیدگی کم کرنے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق، چین نے دونوں ممالک میں اعتماد سازی کیلئے کردار ادا کیا ۔ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان ایک اہم (سہ فریقی)اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد سازی اور تعلقات کی بہتری کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیا۔چینی حکام نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے اس بات کی اہمیت اجاگر کی کہ خطے میں ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے مثبت اقدامات ناگزیر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید