کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق 220kvسبی کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن پرضروری ٹیسٹنگ اور لائنوں کی مرمت کے کام کئے جارہے ہیںاس سلسلے میں 2اپریل اور6اپریل کوروزانہ صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی متاثررہیگی جسکے باعث اس دورانیہ میں تقریباً180میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کےذریعے پوراکیاجائے گا۔