کوئٹہ ( پ ر ) پیپلزپارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر صوبدار خان جتک نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں سریاب کی نمائندگی نہ ہونے سے علاقے میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام بےروزگاری کا شکار ہیں جبکہ علاقے میں سہولیات کافقدان ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سریاب سے منتخب نمائندوں میر عبید اللہ گورگیج یا میر علی مدد جتک کو صوبائی کابینہ کا حصہ بنایا جائے۔