کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ثقافت حکومت بلوچستان اور مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمہ کے زیراہتمام ممتاز محقق و ادیب جلیل عالی کے اعزاز میں آج 2 اپریل کوسہ پہر ساڑھے تین بجے تہذیبی و لسانی وحدت اور پاکستان کے موضوع پر ڈایئلاگ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کوئٹہ کے اہل علم و ادب ، اکیڈمیوں کے نمائندے ، خواتین ، نوجوان و رضاکار اظہار خیال کریں گے ـ۔