کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی شفا مینگل اور سول ہسپتال یونٹ جنرل سیکرٹری حاجی صاحب جان کاکڑ نجیب کاکڑ ودیگر نے اسپیشل سیکریٹری محکمہ صحت میر شہک بلوچ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں لواحقین کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس پر صوبائی صدر نے اپنے تحفظات اور مطالبات پیش کیے۔ ملاقات میں پیرا میڈیکس کو درپیش دیگر مسائل پر بھی ضلع اور صوبائی سطح پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔