• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ، شہری نقدی، موٹر سائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں41مقدمات درج کرلیے‘تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں معاذ خلیل سے ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل چھین لی، تھانہ قطب پور کے علاقے میں محمد رفیق کے گھر سے ڈاکو طلائی بالیاں لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں عبداللہ سے ڈاکو 25ہزار چھین کر لے گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں منظر امین سے ڈاکوئوںنے 22ہزار لوٹ لیے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں حسنسے ڈاکو7ہزار روپے اور موبائل فون لے گئے، تھانہ الپہ کے علاقے میں مظہر سے تین مسلح ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں احمد نواز سے موبائل فون جھپٹا مارکر چھین لیا گیا جب کہ تھانہ چہلیک کے علاقے میں عبدالقیوم کے40ہزار روپے اور لیپ ٹاپ، قطب پور کے علاقے میں ثمرین کے50ہزار روپے، علی یعقوب کا کیمرہ، خضر عباس کے مویشی، شاہ شمس کے علاقے میں محمد شریف کا سامان، ممتاز آباد کے علاقے میں عبدالاحد، نیوملتان کے علاقے میں خدا بخش کی موٹر سائیکلیں، رضوان کا موبائل فون، شاہ رکن عالم کے علاقے میں احسن کی نقدی و لیپ ٹاپ، محمد اکرم کا موبائل فون، سیتل ماڑی کے علاقے میں عثمان خالد کا سامان، دہلی گیٹ کے علاقے میں فاروق علی کا موبائل فون، دولت گیٹ کے علاقے میں عمران، فیضان اور آفتاب لوہاری گیٹ کے علاقے میں اعجاز علی کی موٹر سائیکلیں، پاک گیٹ کے علاقے میں اویس یعقوب کاموبائل فون، بی زیڈ کے علاقے میں حماد کی موٹر سائیکل، کوتوالی کے علاقے میں عبداللہ کا موبائل فون، اسلم کی موٹر سائیکل، قادر پورراں کے علاقے میں شعبان کی موٹر سائیکل، مخدوم رشید کے علاقے میں سبطین حسین کی نقدی، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں شعیب کا سامان، عبدالرحیم کی موٹر سائیکل، شہباز کی بکریاں، شاہ زین کی جیولری وغیرہ، صدر شجاع آباد کے علاقے میں تنویر کا سامان، راجہ رام کے علاقے میں امین کی نقدی و طلائی زیورات، ارشد کا سولر انورٹر، سٹی جلالپور کے علاقے میں سمیہ خالد کا سامان اور اسماعیل کا پمپ چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید