• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی صدر سیدہ بشریٰ نقوی اور جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین کی قیادت میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نو منتخب عہدیدار انبالخصوص سیدہ بشریٰ نقوی کو پہلی خاتون صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین و قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی بقا کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، سید یوسف رضا گیلانی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ جلد ملتان بار میں آئینگے اور فنڈنگ کیلئے بھی کوشش کرینگے‘ وفد میں نائب صدر چوہدری محمد نعیم، جوائنٹ سیکرٹری نگینہ مظفر ہراج، فنانس سیکرٹری رؤف احمد خان، لائبریری سیکرٹری عمارہ طاہر بلوچ اور آڈیٹر جہانزیب سیال سمیت دیگر شامل تھے۔
ملتان سے مزید