• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ فورسز کا بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ای آپریشن میپکو بہاولپور سرکل اور ونگ کمانڈررینجرز کی نگرانی میں ایکسیئن ماڈل ٹاؤن ڈویژن عامر رشید بابر، ایس ڈی او ماڈل ٹاؤن سب ڈویژن جاوید اقبال اور ایس ڈی او ستلج سب ڈویژن جمیل عباس کی سربراہی میں جوائنٹ فورسز نے بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن کیا،ماڈل ٹاؤن بی، سرائیکی چوک، چاہ شیراں والا، چک 13بی سی، چک 12بی سی الف، یونیورسٹی چوک اور بس اسٹینڈ کے علاقوں میں 28لاکھ20ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 10نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز، سولر انورٹراور تاریں اُتارلیں جب کہ آپریشن کے دوران رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک لاکھ20ہزارروپے واجبات وصول کئے گئے،چیکنگ کے دوران ایک صارف ڈائریکٹ کنڈی سسٹم سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا جسکے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست بھیج دی گئی۔
ملتان سے مزید