ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم، لوٹ مار کے الزام میں 24مقدمات درج، تفصیلات کے مطابقتھانہ بستی ملوک کے علاقے میں اسامہ سے ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، ولید سے ڈاکوؤں نے نقدی لوٹ لی، تھانہ صدر کے علاقے میں گل نواز سے دو ڈاکو نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں راشد کی بھابھی سے ڈاکوؤں نے 7ہزار روپے چھین لیے،تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں محمد جاوید سےڈاکو5لاکھ 11ہزار سمیت موبائل فون لوٹ کر لے گئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں رضوان کی اہلیہ سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر پرس چھین کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں کاشف شوکت کی بیٹری و پلیٹیں وغیرہ،صدر شجاع آباد کے علاقے میں جنیدکا سامان، گلگشت کے علاقے میں صدام کاموبائل فون، بی زیڈ کے علاقے میں علی کا ساماناور ایوب، فیاض کے موبائل فونز،ڈی ایچ اے کے علاقے میں بلال کا سامان، قادر پورراں کے علاقے میں احمد کے موبائل فونز، شاہ رکن عالم کے علاقے میں اصغر گیلانی کا موبائل فون، سیتل ماڑی کے علاقے میں اقبال کی نقدی، سونیا لطیف کی نقدی ڈیڑھ لاکھ سمیت طلائی ٹاپس و موبائل فون، دولت گیٹ کے علاقے میں وارث کی موٹرسائیکل، بدھلہ سنت کے علاقے میں اشفاق کی بکری، کینٹ کے علاقے میں نذیر احمد کا موبائل فون، جلیل آباد کے علاقے میں عابد علی کی موٹر، قطب پور کے علاقے میں شکیل کی موٹر سائیکل،وقاص کا موبائل فون، شاہ شمس کے علاقے میں فیاض کی موٹرسائیکل اور حیدر علی کا موبائل فون چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔