• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ بھائی کی غیرقانونی سرگرمیوں سے لاتعلقی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے کلی شاہنواز کے رہائشی محمد بلال کرد نے کہا ہے کہ میرا بھائی 8 ماہ قبل گھر سے چلا گیا اور تاحال نہ تو واپس آیا اور نہ ہی اس سے کوئی رابطہ ہوسکا ، اگر وہ کسی مسلح تنظیم سے وابستہ ہے تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بھائی شعیب احمد ولد محمد عثمان کرد 8 ماہ قبل گھر سے گیا تھا اور تاحال واپس نہیں اور نہ اس سے کوئی رابطہ ہوسکا ، اگر اس کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق ہے تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور ہم اس کے کسی بھی قول و فعل کے ذمہ دار نہیں ہوں گے ۔