کوئٹہ(خ ن) کیو ڈی اے کی ہاؤسنگ اسکیمز کے کمیونٹی ہالز کی نیلامی مسابقتی بڈنگ کے ذریعےکی گئی میڈیا نمائندگان اور احتسابی دفاتر کو بطور مبصر مدعو کیا گیامذکورہ کمیونٹی ہالز ماضی میں بغیر کسی باقاعدہ طریقہ کار کے استعمال ہو رہے تھے اور بیشتر غیر فعال حالت میں تھے اس مسابقتی نیلامی کے نتائج درج ذیل ہیں سیٹلائٹ ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم کوئٹہ کے کمیونٹی ہال کی کامیاب بولی 5لاکھ 16ہزارماہانہ چلتن ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم کوئٹہ کے کمیونٹی ہال کی کامیاب بولی 3لاکھ52ہزارماہانہ سمنگلی ہاؤسنگ اسکیم کوئٹہ کے کمیونٹی ہال کی کامیاب بولی 1 لاکھ 25ہزارماہانہ رہی ان کامیاب بولیوں کے نتیجے میں ماہانہ بنیادوں پر خاطر خواہ آمدن متوقع ہے۔