کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے کلی شاہنواز کے رہائشی محمد اکرم نے کہا ہے کہ میرا بھائی محمد عمران ڈیڑھ سال قبل گھر سے گیا ہے اور واپس نہیں آیا اسے تلاش کیا لیکن اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی اور نہ وہ تاحال واپس آیا نہ ہی اس سے کوئی رابطہ ہوسکا ، اگر وہ کسی مسلح تنظیم سے وابستہ ہے تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بھائی محمد عمران ولد سیف اللہ کرد ڈیڑھ سال قبل گھر سے گیا تھا جس کے بعد اس سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ، اگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہے تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے تعلق نہیں ہوگا اور ہم اس کے کسی بھی قول و فعل کے ذمہ دار نہیں ہوں گے ۔