• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پشتون آباد میں موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق پشتون آباد کا رہائشی محمد رفیق موٹرسائیکل پر بازار جا رہا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں محمد رفیق زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا ۔