• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنتی افسران کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ مرزا بلال نے کہا ہے کہ فرض شناس اور محنتی افسران کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیتقرر و تبادلے ملازمت کا حصہ ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ٹریفک سیف اللہ درانی سے الوداعی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے سیف اللہ درانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور دیانتداری کو خراجِ تحسین پیش کیا ایس ایس پی نے کہا کہ ایسے افسران محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اس موقع پر انہوں نے تبادلہ ہونے والے ڈی ایس پی کو شیلڈ پیش کی اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔