کوئٹہ (آن لائن) سنی علماء کونسل کوئٹہ کے علماء کرام اور عمائدین شہر علامہ عبد الرحیم ساجد ، قاری محمد ایوب معاویہ، مولانا مقبول شاہ ، مولانا فضل احمد صدیقی ، مولانا محمد ایوب انصاری، قاری نذیر احمد فاروقی، مولانا عبد الرازق ، محمد آصف مینگل، عبد المالک رند اورمیر شکیل احمد گجر نے ہزار گنجی بس اڈہ تفتان اسٹاپ پر پیش آنے والے دلخراش واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں احتشام ولد محمد شفیق قوم گجر، سکنہ جان محمد روڈ، عمر تقریباً 40 سال کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا اور ملزمان موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے اس افسوسناک واقعہ میں حسین ولد قائم خان بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا علماء کرام نے اس واقعہ کو کھلی دہشت گردی اور امن و امان کو خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے شہید کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیااور زخمی کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی۔