جکارتا ( اے ایف پی) انڈونیشیا میں 16سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا پابندی عائد کردی گئی، گوگل ومیٹا کو نوٹس ، حکومت نے آن لائن فحاشی، سائبر بُلنگ اور انٹرنیٹ کی لت کو پابندی کی وجہ قرار دیا اورکمپنیوں کو سزاؤں کی وارننگ دی۔ بچوں کا تحفظ حکومتی ترجیح قرار ،عالمی سطح پر کم عمر افراد میں سوشل میڈیا اثرات پر تشویش میں اضافہ ہوگیا۔انڈونیشیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندی پر عمل نہ کرنے کے الزام میں گوگل اور میٹا کو دوسرا سمن جاری کر دیا ہے، حکام کے مطابق دونوں کمپنیوں نے پابندی پر عمل درآمد کے لیے مہلت مانگی اور پہلے نوٹس کی تعمیل نہ کی، جس پر سزاؤں کی وارننگ دی گئی ہے۔