کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ18اکتوبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، کارساز شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دہشت گردی جمہوریت کا عزم متزلزل نہیں کر سکتی،آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو وطن واپسی پر دہشت گردی کے ذریعے نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کی گئی۔