• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری صدر فرینک والٹرشٹائن مائر کی دعوت پر 22 اکتوبر سے جرمنی کا 4 روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد(صالح ظافر) صدر مملکت آصف علی زرداری آئندہ ہفتے جرمنی کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ انہیں یہ دعوت جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے دی ہے۔ گزشتہ 20 برس میں پاکستان کے کسی صدر کا یہ پہلا دورۂ جرمنی ہوگا۔ جرمن صدر نے رواں ماہ کے اوائل میں پاک جرمن سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریبات کے موقع پر صدر زرداری کو دورے کی دعوت دی تھی۔

اہم خبریں سے مزید