حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفراحمد راجپوت نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا کالے کوٹ اور کالی ٹائی کااحترام کریں‘ وکلا گردی روکنا ہوگی اس کے پہلے تمام وسائل استعمال کریں گے جو وکلا تشدد کے راستے پر چل نکلے ہیں بار کوانہیں روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرناہوگا‘ میرے ہوتے ہوئے کوئی اسپیشل کورٹ کاجج میرٹ کے بغیر تعینات نہیں ہوگا ‘سیشن کورٹ حیدرآباد کی عمارت قومی ورثہ ہے‘ اسے اصل حالت میں بحال کریں گے۔ اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے ججز جسٹس ریاضت علی سھڑ‘ جسٹس جان علی جونیجو‘ جسٹس محمدہمایوں خان‘ سیشن جج حیدرآبادغلام شاہ‘ حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر شاکر نواز شر سمیت سینئر وکلا حیدرآباد سیشن و سول کورٹ کے ججز بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر راجپوت جامشورو اور مٹیاری ڈسٹرکٹ بار کے دورے کے بعد ہفتہ کی دوپہر سیشن کورٹ حیدرآباد پہنچے تو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں اسلامی پیش کی۔