• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی الیکٹرک قابل اعتماد پارٹنر، تعاون مزید بڑھائینگے، مراد علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک قابل اعتماد پارٹنر، تعاون مزید بڑھائیں گے، شنگھائی الیکٹرک سندھ کے ترقیاتی سفر میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار رہی ہے۔ ہم اس رشتے کو نئے شعبوں تک وسعت دینے کے منتظر ہیں ،انھوں نے چینی توانائی اور انجینئرنگ کمپنی کوسندھ میں پانی کی ڈی سیلینیشن، قابلِ تجدید توانائی، انرجی اسٹوریج، کوئلے کی ویلیو ایڈیشن صنعتوں اور انسانی وسائل کی ترقی میں سرمایہ کاری کے ذریعے سندھ میں اپنی شمولیت کو وسعت دینے کی دعوت دی،ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے چین میں ہفتے کو شنگھائی الیکٹرک گروپ کے ساتھ تزویراتی تعاون کے ایک نئے مرحلے کا مطالبہ کیا، جس میں انہوں نے چینی توانائی اور انجینئرنگ کمپنی کو پانی کی ڈی سیلینیشن، قابلِ تجدید توانائی، انرجی اسٹوریج، کوئلے کی ویلیو ایڈیشن صنعتوں اور انسانی وسائل کی ترقی میں سرمایہ کاری کے ذریعے سندھ میں اپنی شمولیت کو وسعت دینے کی دعوت دی۔
اہم خبریں سے مزید