کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ رکھ کر اپنی حکومت گنوائی ہے۔ معصوم لوگ اور جوان شہید ہوتے رہے جبکہ بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کے دفاتر کھلوانے کی باتیں کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس کے پی میں اپنی حکومت کو درپیش سیاسی بحران کا الزام دینے کے لئے خود اپنے سوا کوئی نہیں، عوام کی خدمت اور تحفظ کی بجائے صوبے کو اپنی محاذ آرائی کی سیاست کا یرغمال بنا رکھا ہے اور آج اپنے ہی فیصلوں کے نتائج کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، اس نے کبھی اقتدار کا لالچ نہیں کیا، شوق ہوتا تو وفاقی وزارتیں لیتی اور وفاقی حکومت میں شریک ہوتی، ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے۔