• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیگر صوبوں نے 16 ارب روپے کے ہیلی کاپٹر خریدے، مریم نواز کا دعویٰ

لاہور (ثمن  امجد)دیگر صوبوں نے 16 ارب روپے کے ہیلی کاپٹر خریدے، مریم نواز کا دعویٰ؛ کیا دیگر صوبائی حکومتوں نے بھی 16ارب روپے مالیت کے ہیلی کاپٹر خریدے؟ کہانی مختلف ۔ تفصیلات کے مطابق 2 اکتوبر کو پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں ایک تقریر کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے حال ہی میں حاصل کیے گئے لگژری جیٹ طیارے گلف اسٹریم جی 500 کے اپنے استعمال کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا، ’’میں صوبے میں موٹر سائیکل پر سفر نہیں کر سکتی۔ میرے طیارے کی مالیت 10 ارب یا 11 ارب روپے ہے۔ دیگر صوبوں نے بھی 16 ارب روپے مالیت کے ہیلی کاپٹر خریدے ہیں، لیکن کوئی ان کے بارے میں بات نہیں کرتا۔‘‘ مریم نواز کے اس دعوے سے ایک سوال پیدا ہوتا ہے: کیا دیگر صوبائی حکومتوں نے بھی 16 ارب روپے مالیت کے ہیلی کاپٹر خریدے ہیں؟ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کی ملکیت میں موجود طیاروں کا جائزہ لینے، ہوا بازی کے ماہرین اور صوبائی حکام سے انٹرویوز کرنے کے بعد، ایسی کوئی شہادت نہیں ملی جو اس دعوے کی تائید کرے کہ ان صوبوں کے ہیلی کاپٹروں کی مالیت 16 ارب روپے ہے۔

اہم خبریں سے مزید