اسلام آباد(این این آئی)رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک حکومت پاکستان نے 5300 ارب روپے سے زائد رقم سود کی مد میں ادا کی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق جون 2025 تک ملک پر واجب الادا سود ادائیگیاں 8900 ارب روپے تھیں جبکہ دسمبر تک قرضوں پر واجب الادا سود ادائیگیاں 3600 ارب روپے رہ گئیں۔دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 8207 ارب مختص کیے گئے تھے، پاکستان پر ملکی اور غیرملکی قرضوں کا حجم 81 ہزار 400 ارب روپے ہو چکا ہے۔کل قرض میں 26 ہزار ارب روپے بیرونی اور 55 ہزار ارب روپے مقامی قرض ہے، رواں سال کی بقیہ 2900 ارب روپے کی سود ادائیگیاں پاکستان کو جون تک کرنی ہیں۔