پشاور(جنگ نیوز)ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور کمشنر بنوں خالد محمود نے پیر کے روز مداخیل قوم کے مشران کے ساتھ اہم جرگہ کیا۔تر جمان پولیس کے مطابق جرگے میں علاقے کی امن و امان اور مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر جرائم کی روک تھام، منشیات فروشی کے خاتمے اور دہشتگردی کے خلاف مثر اقدامات پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جرگے میں شریک مشرانِ قوم نے امن کے قیام کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور کمشنر بنوں ڈویژن خالد محمود نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی پائیدار امن کا قیام ممکن ہے اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔