پشاور(خصوصی نامہ نگار)61 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 6 اپریل سے پشاور میں شروع ہوگی جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کےنائب صدر، خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور ڈائریکٹر ٹورنامنٹ کفایت خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 14 سال کے بعد قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی میزبانی خیبر پختونخوا کو دی گئی ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے‘ مقابلے 10 اپریل تک جاری رہیں گے جس میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان‘ کشمیر‘ اسلام آباد اور 11 محکموں کی مرد وخواتین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مقابلوں کے آرگنائزنگ سیکرٹری شہزاد اسلام ہوں گے۔