پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور میں بااثر سیاسی شخصیت اور اس کے رشتہ دار کو ٹارگٹ کرنے والے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیاہے جن سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے جبکہ ان کے مزید کریمینل ریکارڈ کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے ۔ تھانہ پشتخرہ پولیس کے ایس آئی افتخار احمد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق ڈورہ روڈ سفید ڈھیری میں ناکہ بندی پر موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو روکا گیاجن کی شناخت حارث اور موسیٰ خان کےنام سے ہوئی جن سے2 پستول بھی برآمدہوئے۔ دوران تفتیش ملزموں نے انکشاف کیاکہ وہ مقامی قوم سے تعلق رکھتے ہیں اوراس کے مشران سے مشاورت کے بعد غزن خان آف کافور ڈھیری کے قتل کا منصوبہ بنایاگیاجس کیلئے ان دونوں کو اسلحہ وموٹرسائیکل فراہم کی گئی۔