پشاور ( نیوز رپورٹر) تھانہ بڈھ بیر کی حدود ڈیلی ڈھیر روڈ نزد قبرستان سنیچرز اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں کئی مقدمات میں انتہائی مطلوب خطرناک رہزن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔ہلاک رہزن کی شناخت زڑگے سکنہ افغانستان حال رحمن آباد کگہ ولہ کے نام سے ہوئی ہے۔