پشاور (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاورکو درپیش ریونیو کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،جس میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاورقدیر نصیر، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ کامران امجد، ڈائریکٹر فنانس اعجاز سرور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر پشاورنے کہا کہ سرکاری املاک کے بہتر استعمال، ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اورشفاف نظام کے نفاذ کے ذریعے نہ صرف ریونیو میں اضافہ کیا جا سکتا ہے بلکہ عوام کو بہتر سہولیات بھی میسر آئیں گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریونیو کے تمام ذرائع کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے۔