• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ایکٹ کے تحت نئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے،ناصرہ عبادت

پشاور (لیڈی رپورٹر)میٹروپالیٹن کی سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر پشاور اور چیئرپرسن، ناصرہ عبادت نے صوبے میں بلدیاتی نظام کی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر 2013ء کے بلدیاتی ایکٹ کے تحت نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے بلدیاتی اداروں کی غیر فعالیت کے باعث عوام کو نچلی سطح پر شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق موجودہ بلدیاتی نظام عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہا ہے، اس لیے ایک مؤثر اور بااختیار ضلعی نظام کی بحالی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔
پشاور سے مزید