• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عنایت الرحمٰن ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک تعینات

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے تعیناتی کے منتظر مینجمنٹ کیڈر گریڈ 19 کے ڈاکٹر عنایت الرحمٰن کو تبدیل کر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک تعینات کر دیا ہےاس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عنایت الرحمٰن خیبر پختونخوا کے اُن 9 مینجمنٹ ڈاکٹرز میں سے ہیں جنہوں نے مقابلے کے امتحان کے ذریعے ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر میں شمولیت اختیار کی ہے، وہ مینجمنٹ کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
پشاور سے مزید