• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ، فٹبال میچ میں خیبر پختونخوا پولیس کی کامیابی

پشاور( خصوصی نامہ نگار)خیبر پختو نخوا پولیس نے افغان کلب چترال کو ایک کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دے کر پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ نمائشی فٹبال میچ جیت لیا۔طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے موقع پر سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان خیبر پختونخوا محمد آصف اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔دونوں ٹیموں میں انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شامل تھے ۔ میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری کھیل محمد آصف نے کہا کہ پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات ملک بھر میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پشاور اور خیبر پختونخوا نے سبقت حاصل کر لی ہے جس کا کریڈٹ پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنا ونڈو کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو کھیلوں کی دنیا میں بھی مثالی بنایا جائے گا اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کی حکومت انتہائی پرعزم ہے اور یقین رکھتی ہے کہ چین کی مختلف مقامی ٹیمیں پشاور سمیت خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گی اور یہاں نمائشی میچز کھیلیں گی۔ انہوں نے اہل چین کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چینی کوچز کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے۔
پشاور سے مزید