• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،جماعت اسلامی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر ہوشربا اضافے کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے سبسڈی کا کہا مگر چند گھنٹے بعد ہی عوام پر معاشی حملہ کر دیا، ایک ماہ میں پٹرول 63 اور ڈیزل 75 فیصد مہنگا کرنا کیسا نظم وضبط ہے،حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر 137روپےفی لیٹرکا پیٹرول بم گرادیا ہے ، نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ عوام نے حکومت کو 11 کھرب ٹیکس دیا، کیا ایک فیصد بھی ہم پرخرچ نہیں ہوسکتا ۔وفاقی بجٹ کا ایمرجنسی فنڈ کس مقصد کے لیے رکھا گیا تھا؟وفاق اور صوبائی حکومتیں چاہتیں تو تیل کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکا جا سکتا تھاانہوں نے کہاکہ ترقیاتی فنڈز کو پٹرولیم سبسڈی میں ضم کیا جا سکتا تھا، صوبائی حکومتیں با آسانی 300 ارب کا پیکیج وفاق کے سپرد کر سکتی تھیں۔
اسلام آباد سے مزید