• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے کالج اساتذہ 13 اپریل کو بلاول ہاؤس یا سی ایم ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے، سپلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سپلا کے مرکزی صدر منور عباس کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں بتایا گیا کہ 13، اپریل کو پورے سندھ کے کالج اساتذہ کراچی کا رخ کریں گے جہاں وہ بلاول ہاؤس یا سی ایم ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔ اجلاس میں 12 فروری کو کراچی میں بلاول ہاؤس کے دھرنے اور اس کے نتیجے میں کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکائے اجلاس نے ڈپارٹمنٹ کی Miss commitment پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات کو محسوس کیا گیا کہ دو ماہ گزرنے کے با وجود محکمہ کالج ایجوکیشن نے اپنے وعدے کے مطابق نہ کالجز میں بہتری کے لیے کوئی قدم اٹھایا، نہ طلبا کی نصابی کتب وغیرہ کا اجرا کرانے میں کوئی پیش رفت ہو سکی نہ ہی طلبہ کے امتحانی مسائل کو حل کروانے میں کامیاب ہوسکی جبکہ اساتذہ کے مسائل کے حل میں بھی سنجیدگی نہیں دکھائی جا سکی۔ حد تو یہ ہے کہ فائیوٹیئر فارمولا کی سمری کے لئے نوٹ فار منسٹر ایک ماہ سے وزیرِ تعلیم سندھ کی ٹیبل پر رکھا ہوا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید