لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل نےحکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اورپھرکمی کو عوام کو بے وقوف بنانے کا فار مولا قرار دیا اور کہا ہے کہ 80روپے کی کمی کے باوجود حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 57روپے کا اضافہ کردیا،پاکستان کی اقتدارمافیا ارب پتی اورکھرب پتی ہے جس نے باربار مہنگائی کرکے ملک کی 98 غریب ومتوسط طبقہ کی آبادی کا تیل نکال کررکھ دیاہے۔پیٹرول کی قیمتوں میں یہ ظالمانہ اضافہ عوام کوکسی طور پرقبول نہیں ہے۔