کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت نے80روپے کم کر کے بھی پیٹرول کی قیمت میں57روپے کا اضافہ کردیا، اسمارٹ لاک ڈائون جیسے فیصلے نہیں کئے گئے تو جنگ کے بعد بھی پاکستان کے لئے مشکلات جنم لے سکتی ہیں، ہیرا پھیری کے کھیل سے عوام پر مہنگائی کو بوجھ بڑھ رہا ہے،پنجاب کی طرح تمام صوبوں میں شہریوں کے لئے سرکاری ٹرانسپورٹ میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا جائے، پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے منافع خوروں نے ہر چیز کی قیمت بڑھادی ہے مگر صوبائی حکومتیں اسے روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہیں،ٹڑانسپورٹ کے کرایوں میں جس انداز سے اضافہ کیا گیا اس نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔