• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ میں ناظمِ امتحانات کی غیرقانونی تعیناتی تعلیمی قتلِ عام، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے میٹرک بورڈ کراچی میں امتحانات سے قبل لاڑکانہ بورڈ کے جونیئر ملازم احمد خان چھٹو کی بطور ناظمِ امتحانات غیر قانونی تعیناتی کو تعلیمی قتلِ عام اور طلبہ کے ساتھ دہشت گردی کے مترادف قرار د یتے ہوئےاسے کراچی کے خلاف پیپلز پارٹی کی متعصبانہ ذہنیت کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، اور کہا کہ کراچی کے 4 لاکھ سے زائد طلبہ کے مستقبل کو ایک ایسے جونیئر انسپکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جسے امتحانی عمل کی ابجد سے بھی واقفیت نہیں، کیا کراچی کے لاکھوں طلبہ کو جان بوجھ کر فیل کرنے اور یہاں کے تعلیمی ڈھانچے کو ملیا میٹ کرنے کا ٹھیکہ لاڑکانہ سے درآمد شدہ مہروں کو دے دیا گیا ہے؟ محکمہ بورڈز و جامعات کا یہ اقدام محض ایک تبادلہ نہیں بلکہ کراچی کے میرٹ پر براہِ راست خودکش حملہ ہے، یہ تعیناتی کسی ضابطے یا ضرورت کے تحت نہیں بلکہ سسٹم کے اہم کارندوں کی جانب سے بھاری مالی فوائد اور ٹینڈرز کی بندر بانٹ کے لئے کی گئی ہے جس شخص کو ماضی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی سے اس کی بدترین کارکردگی اور غیر قانونی تعیناتی پر نکالا گیا تھا اسے دوبارہ کراچی پر مسلط کرنا ثابت کرتا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے اداروں کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید