کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایس ای سی پی نے مالیاتی شمولیت کو بڑھانے اور پاکستان میں اسلامی مالیاتی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے شریعہ کمپلائنٹ مائیکروفنانس کے فروغ کے لئے رسک شیئرنگ متعارف کرادی، تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں مائیکرو فنانس، چھوٹے کاروبار، زراعت کے شعبے میں شریعہ کمپلائنٹ اسلامک فنانس کی فراہمی کے لئے کریڈٹ رسک شیئرنگ پراڈکٹ متعارف کروا دی ہے ۔ نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ کی تیار کرڈہ ڈیجیٹل رسک شئیرنگ پراڈکٹ روایتی کریڈٹ گارنٹی کا متبادل پیش کرتی ہے جس میں مالیاتی اداروں کے مابین رسک کی شیئرنگ کا ماڈل اپنایا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت شریک ادارے عطیہ (تبرع) کی بنیاد پر قائم ایک مشترکہ فنڈ میں حصہ ڈالتے ہیں، جسے نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی بطور وکالہ ایجنٹ (وکیل) منظم کرتا ہے۔