کراچی(نیوز ڈیسک) فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے پاکستان کی پہلی موبائل ٹیپ اینڈ ودھ ڈرا سروس (Tap and Withdraw service) متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے صارفین فیصل بینک اے ٹی ایم سے اپنے اسمارٹ فون کوٹیپ کرکے کیش رقم نکال سکیں گے، اور اس کے لئے کسی فزیکل کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔اختراع اور جدت پر بھرپور توجہ کے ساتھ فیصل بینک اپنے صارفین کے لئے ڈیجیٹل انکلیوژو اور ڈیجیٹل فرسٹ تجربہ فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ایک جامع 360ڈگری ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دے کر بینک نے خود کو ایک نمایاں جدت طراز ادارے کے طور پر مستحکم بنایا ہے۔