کراچی (اسٹا ف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل رائونڈر احمد دانیال ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں ، بظاہر ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے تاہم اسکین کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ اس سے قبل زمان خان اور نسیم شاہ بھی ان فٹ ہیں۔ پی سی بی کے مطابق اتوار کی شب ملتان سلطانز کے خلاف احمد دانیال اپنی اننگز کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر تیسرا رن مکمل کرنے کے دوران دائیں ہیمسٹرنگ کی انجری کا شکار ہو گئے۔ انہیں مزید اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ احمد کو اسٹریچر کے ذریعے ایمبولینس پر شفٹ کیا گیا۔ کوئٹہ کے مالک ندیم عمر بھی گرائونڈ میں پہنچ گئے۔