• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ و اسرائیل عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، ابوالخیر زبیر

کراچی (نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ان کی دہشتگردانہ پالیسیاں خطے میں عدم استحکام کو فروغ دے رہی ہیں مسلم امہ کو اس نازک وقت میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔پاکستان کی عوام ہمیشہ مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ وہ ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس میںایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا گیا۔کانفرنس سے خطاب ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ حکومت ایران سے سستا پیٹرول لیکر عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔وقت آ گیا ہے کہ خطہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف حکومت پاکستان ایک واضح اور جرات مندانہ مؤقف اپنائے۔پاکستان سے امریکی سفارتی عملے کو ملک بدر کیا جائے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمد زبیر عمر نے کہا کہ عالم اسلام کے عوام متحد ہیں مگر حکمرانوں میں اتحاد کا فقدان ہے۔ ایران نے ثابت کیا ہے مضبوط ادارے کسی بھی ملک کی اصل طاقت ہوتے ہیں۔سید منیر حیدر شاہ (جئے سندھ) نےکہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوششیں ناکام ہوئیں اور مختلف مذہبی و سیاسی قیادت نے مثبت کردار ادا کیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما سید ارشد حسین نقوی نے کہا کہ پاکستانی عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما محمد حسین محنتی نے کہا کہ ایرانی قیادت نے دنیا کو مزاحمت کا راستہ دکھایا ہے۔ملی یکجہتی کونسل سندھ کے رہنما اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ موجودہ صورتحال شیعہ سنی اختلاف نہیں بلکہ "اسلام و کفر" کی جنگ ہے۔ کانفرنس سے پاکستان تحریک انصاف، شیعہ علماء کونسل، جعفریہ الائنس،ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ، پاکستان عوامی تحریک، تحریک بیداری امت کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

ملک بھر سے سے مزید