• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ویژن تھا پاکستان ایٹمی قوت بنے، ضیاء الحسن لنجار

نواب شاہ د (محمدانور شیخ، بیورو رپورٹ ) سندھ کے وزیرداخلہ ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ قائد ِعوام ذوالفقار علی بھٹو کا وژن تھا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جائے ، الحمد للہ آج پاکستان امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت ہے جس کی طرف دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، شہید قائد اپنی عوامی طرز سیاست کے باعث آج بھی دلوں پرراج کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائدِ عوام کی 47ویں برسی پر جیالوں اورخواتین ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ضیاء لنجار کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، سماجی انصاف اور غریبوں کے تحفظ کیلئے قربانی دی، پاکستان کو مضبوط اور باوقار ریاست بنانے اور ایٹمی طاقت کے ذریعے بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کی بنیاد رکھی، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے ان کی بے گناہی اور تاریخی ناانصافی کا اعتراف کیا ،ان کا لہو جمہوریت کی آبیاری کیلئے سنگِ میل ثابت ہوا۔ انہوں نےمزیدکہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ میں امن و امان قائم کرنے اور دہشت گردی و ناانصافی کے خاتمے کیلئے شہید بھٹو کے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید