• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

107 ریاستی ملکیتی اداروں کا ایک سال میں مجموعی ریونیو 12430 ارب روپے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) ریاست کے ملکیتی کس سرکارے ادارے نے منافع کمایا، کون سے خسارے میں رہے؟ ،سر کاری اعداد و شمار سامنے آ گئے، ذرائع کے مطابق مالی سال 25-2024 میں ریاستی ملکیتی اداروں نے مجموعی طور پر 709.9 ارب روپے منافع کما لیا۔مالی سال 25-2024 میں خسارے میں رہنے والے ریاستی ملکیتی اداروں کا مجموعی خسارہ 832.8 ارب رہا۔ وزات خزانہ کی جانب سے ریاستی ملکیتی اداروں کے مجموعی مالی اعدادو شمار پارلیمنٹ میں پیش کردئیے گئے ۔حکومت اس وقت 107 فعال ریاستی ملکیتی اداروں کا انتظام چلا رہی ہے،107 ریاستی ملکیتی اداروں کا مالی سال 25-2024 میں مجموعی ریونیو 12430 ارب روپے سے زائد رہا۔ 52 ریاستی ادارے مجموعی طور پر نفع جبکہ 25ریاستی ادارے مجموعی طور پر نقصان میں رہے۔سال 25-2024 میں سب سے زیادہ آئل اینڈ گیس کمپنی نے 170ارب روپے منافع کمایا۔

اہم خبریں سے مزید