کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ کی بیچارگی اور ان کا بے بسی سے اعتراف کہ ایرانی مظاہرین کو بھیجا گیا اسلحہ کردوں نے رکھ لیا، امریکی صدر نے کہا کہ کردوں کے ذریعےمظاہرین کو اسلحہ بھیجنے کی کوشش کی، انہوں نے خود رکھ لیا۔ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا نےکردوں کے ذریعے ایرانی مظاہرین کو اسلحہ بھیجنے کی کوشش کی تھی۔ٹرمپ نے بتایا کہ واشنگٹن نے رواں سال کے اوائل میں "کردوں کے ذریعے" ایرانی مظاہرین کو ہتھیار بھیجنے کی کوشش کی تھی، لیکن ان کا ماننا ہے کہ یہ ہتھیار مظاہرین تک کبھی نہیں پہنچے۔ٹرمپ نے یہ واضح کیے بغیر کہ وہ خاص طور پر کن کا ذکر کر رہے ہیں، کہا: "ہم نے انہیں بہت سی بندوقیں بھیجیں، ہم نے انہیں کردوں کے ذریعے بھیجا۔