اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی کابینہ میں کتنے فیصلے سرکو لیشن کی سمریوں کے ذریعے کئے گئے؟۔ وفاقی کابینہ کے ریگولر اجلاسوں کی بجائے گذشتہ ایک سال میں چھ سوآٹھ سمریوں پر فیصلے سرکولیشن کے ذریعے کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ گذشتہ مالی سال وفاقی کابینہ نےچون اعشاریہ تین تین فیصد سمریوں پرفیصلےسرکولیشن کے ذریعے کیے۔ذرائع کےمطابق گذشتہ مالی سال وزارتوں اورڈویژنز نےمجموعی طور پرایک ہزار دو سو گیارہ سمریاں وفاقی کابینہ کے لیےجمع کرائی تھیں،ان میں سے 92 سمریوں پر وفاقی کابینہ نے فیصلے نہیں دیئے اورسمریاں واپس کی گئیں۔